ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مصنفہ اروندھتی رائے کو سپریم کورٹ سے راحت، ممبئی ہائی کورٹ کے توہین کے معاملے پر روک لگائی

مصنفہ اروندھتی رائے کو سپریم کورٹ سے راحت، ممبئی ہائی کورٹ کے توہین کے معاملے پر روک لگائی

Mon, 03 Jul 2017 20:39:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے مصنفہ اروندھتی رائے کو رحت دے دی ہے۔کورٹ نے ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں چل رہے توہین معاملے پر روک لگا دی ہے۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں چل رہے کیس کے خلاف پٹیشن منظور کی اور سماعت کی،اب سپریم کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔مصنفہ اروندھتی رائے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے آج سماعت کی۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے ایک میگزین میں لکھے گئے مبینہ توہین آمیز مضمون کے لئے مصنفہ اروندھتی رائے کو جاری نوٹس پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔عدالت نے انہیں 25جنوری کو ہونے والی ذاتی پیشی سے بھی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اروندھتی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے نوٹس جاری کیا تھا۔غور طلب ہے کہ اروندھتی رائے نے پروفیسر سائیں بابا کو ضمانت نہ دئے جانے پر ایک میگزین میں مضمون لکھا تھا۔
 


Share: